ڈیرہ اسماعیل خان میں دومند چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دومند چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی
ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مغل کوٹ کے علاقہ دومند میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے، جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
دومند چیک پوسٹ پر ہوئے حملے کے دوران تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ اور منہ توڑ جواب کے بعد دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت عالم اور احسان کے نام سے ہوئی ہے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
دہشت گردوں کے حملے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں اسلحہ کی نمائش اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سمیت پانچ یا زائد لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔پابندی کا اطلاق 6 جنوری سے 14 جنوری تک ہوگا۔
یاد رہے گزشتہ روز ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود میں پولیس او سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق دہشت گرد کے سر پر 25 لاکھ کا انعام تھا۔ دہشت گرد بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ایک روز قبل بنوں میں بھی رات گئے تھانہ منڈان پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
واضح رہے کچھ روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 23 فوجی ہلاک ہوگئے تھے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C