ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فورس کے دو افسران ہلاک
👁️ 25 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فورس کے دو افسران ہلاک
ڈی آئی خان (سید توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فورس کے دو افسران ہلاک ہوگئے۔
ڈیرہ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ بائی پاس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایکسائز اینڈ نار کوٹکس فورس کے دو افسران موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1516113408592068624?t=C7-ADOb0HsnAVK6g7uy7BQ&s=19
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افسران کی شناخت انسپکٹر رخسار خان اور اےایس آئی وسیم سجاد کے نام سے ہوئی، جنہیں دوران ڈیوٹی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد نامعلوم مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈیرہ؛تھانہ درابن کی حدود میں بائی پاس روڈ پر ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فورس کے دو افسران انسپکٹر رخسار خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر وسیم سجاد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید، ریسکیو1122 اسٹیشن،55 کی ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر شہدا کے جسد خاکی کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کردیا۔ pic.twitter.com/MEdokXeBWD
— Rescue 1122 DIkhan (@1122Dikhan) April 18, 2022
دوسری جانب کالعدم تنظم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان محمد خراسانی کے مطابق مجاہدین افسران کا اسلحہ چھینے میں کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈیرہ اسما عیل خان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ سے تھا، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت محمد رمضان اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد مختلف حملوں میں ملوث تھے ،دہشتگردوں سے 3 ایس ایم جی، میگزین اور بارود برآمد ہوا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4671 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2497 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2254 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C