26/September/2023

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر سمیع اللہ ہلاک

👁️ 33 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر سمیع اللہ ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر سمیع اللہ ہلاک

ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی ملنگ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گردی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب کالعدم تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ کا اہم کمانڈر سمیع اللہ مارا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق آپریشن کے دوران کمانڈر کرامت دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ملزم حالیہ دنوں میں کانسٹیبل نذر کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا، علاقہ میں سرچ آپریشن اور مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈا پور کی جانب سے چھاپہ مار ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C