ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور کے چچا زاد بھائی ہلاک
👁️ 162 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور کے چچا زاد بھائی ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں فائرنگ سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور کے چچا زاد بھائی ہلاک ہوگئے۔
پولیس ایف آئی آر کے مطابق 35 سالہ ثقلین گنڈہ پور کے بھائی فریدون خان کنڈاپور نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’ثقلین گزشتہ روز عصر کے وقت کلاچی میں موجود ہماری زمینوں کی جانب گئے تھے اس دوران رات آٹھ بجے اطلاع ملی کہ میرے بھائی کی گولیوں سے چھلنی لاش مانیری دادا قبرستان میں پڑی تھی۔‘
پولیس نے مقتول کے بھائی فریدون گنڈہ پور کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیہے۔ ثقلین گنڈا پور وزیر اعلی کے چچازاد بھائی تھے اور وہ خود بھی ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رہے۔
گزشتہ چند سالوں میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سردار اسماعیل خان گنڈہ پور کے بیٹے اور صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار سردار فریدون خان گنڈہ پور کے بھائی سردار ثقلین خان گنڈہ پور کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انھوں نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجہ میں سردار ثقلین کی ہلاکت انتہائی تشویش ناک ہے اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب کا بڑا قدم، بحیرۂ احمر کے تحفظ کے لیے کثیرالملکی بحری اتحاد
30/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ہنگو: قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ٹی ٹی پی کی تحویل سے 6 اہلکار بازیاب
30/July/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد ناکام، ٹرمپ کے اختیارات برقرار
30/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک
30/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ
30/July/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پاکستان نے عراق میں سعودی کارروائی کو حقِ دفاع قرار دے دیا
30/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8997 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4870 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3742 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3611 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2598 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2345 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C