ڈیرہ اسماعیل خان میں میزائل حملہ، پانچ بچے زخمی
👁️ 99 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں میزائل حملہ، پانچ بچے زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ کے گاؤں شیخ میلہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم سمت سے داغے گئے میزائل نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ حملے کے نتیجے میں تین بچیوں سمیت پانچ بچے زخمی ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، میزائل داغے جانے کی درست لوکیشن جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ کس جانب سے کیا گیا۔
زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واقعے نے علاقے میں شدید خوف کی فضا پیدا کر دی ہے جبکہ اہل علاقہ نے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات، وفاقی وزراء
28/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
ٹانک میں ٹریفک پولیس وین پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، 2 افراد زخمی
28/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C