01/September/2023

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے واپڈا ملازم زخمی

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے واپڈا ملازم زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے واپڈا ملازم زخمی

ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈا کے ملازم میٹرریڈر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، اور فرار ہوگئے، جب کہ عصمت اللہ نامی میٹر ریڈر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے خیرآباد کالونی میں نامعلوم افراد نے واپڈا کے ملازم میٹرریڈر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عصمت اللہ نامی میٹر ریڈر زخمی ہوگیا، اور ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی ملازم کو قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا، عصمت اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے میٹر ریڈر پر 5 فائر کئے، جن میں سے 3 عصمت کی موٹر سائیکل پر اور ایک فائر واپڈا ملازم کو لگا، خوش قسمتی سے گولی کراس ہوگئی جس سے ملازم زیادہ زخمی نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص عصمت اللہ خوف کے باعث کوئی بیان دینے سے قاصر ہے، تاہم فی الوقت ابتدائی رپورٹ درج کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C