11/September/2023

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 24 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل درابن کے جوڈیشنل کمپلس کے قریب سگو میں پیش آیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے پولیس اہلکار کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کےلیے کارروائی کا آغاز کردیا۔

ادھر پولیس کانسٹیبل سمیع اللہ کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں سرکاری اعزاز کےساتھ ادا کردی گئی۔

یاد رہے کہ آج خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا دھماکا ہوا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے میں ایک ہلکار ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C