09/February/2023

ڈیرہ بگٹی میں ریٹرننگ افسر کے قافلے پر فائرنگ، لیویز اہلکار ہلاک، 4 زخمی

👁️ 37 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ بگٹی میں ریٹرننگ افسر کے قافلے پر فائرنگ، لیویز اہلکار ہلاک، 4 زخمی

ڈیرہ بگٹی میں ریٹرننگ افسر کے قافلے پر فائرنگ، لیویز اہلکار ہلاک، 4 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) ڈیرہ بگٹی میں ریٹرننگ افسر عبدالعزیز کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر عبدالعزیز کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پھلاوغ لوپ کے مقام پر پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر عبدالعزیز بلدیاتی انتخابات کا نتیجہ لے کر سوئی آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ ہو گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار ہلاک اور 4 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ریٹرننگ افسر عزیز اللہ کے قافلے پر فائرنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہا کہ حملے میں لیویز نائب رسالدار کا ڈرائیور ہلاک اور 4 لیویز اہلکار زخمی ہوئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں نائب رسالدار لیویز طارق علی سمیت سپاہی طارق، میران اور وسیم شامل ہیں جبکہ ریٹرننگ افسر عزیز اللہ حملے میں محفوظ رہے۔

جوائنٹ الیکشن کمشنربلوچستان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو واقعے کی رپورٹ بھجوا دی ہے، ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پھلاوغ کی 8 یونین کونسلز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن تھے، آر او چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن کے بعد واپس جا رہے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C