کابل: آرمی چیف قمر باجوہ کی صدر اشرف غنی سے ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال
👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل: آرمی چیف قمر باجوہ کی صدر اشرف غنی سے ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال
کابل (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے اور انہوں نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہےجس میں افغان مفاہمتی امن عمل اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دورے میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے علاوہ افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندہ محمد صادق بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔
ملاقات میں افغان مفاہمتی امن عمل، سرحدی امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی ہے۔ اس ملاقات کا پس منظر افغان مفاہمتی عمل ہے جو اگلے مرحلے میں داخل ہونے والا ہے۔
افغانستان پاکستان ایکشن پلان پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ دونوں ممالک کی سرحد پر آہنی باڑ اور بارڈر کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے اس ملاقات سے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ زلمے خلیل زاد نے بھی چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز ملاقات کی تھی جس کے بعد پاکستان نے افغانستان کےلیے محمد صادق کو نمائندہ خصوصی تعینات کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C