کابل میں فری اینڈ فیئر الیکشن فورم افغانستان کے سربراہ فائرنگ سے ہلاک
👁️ 62 بار دیکھا گیا
کابل میں فری اینڈ فیئر الیکشن فورم افغانستان کے سربراہ فائرنگ سے ہلاک
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے فری اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ یوسف راشد نامعلوم افراد کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں آج ہونے والے دوسرے افسوسناک واقعے میں افغانستان کے فری اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ یوسف راشد ہلاک ہوگئے۔
یوسف رشید رییس اجرایی فیفا در حملۀ افراد مسلح در کابل جان باختhttps://t.co/xcA20NFZnW pic.twitter.com/aNQEaRMcTm
— TOLOnews (@TOLOnews) December 23, 2020
افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے ٹنی کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے افغانستان کے فیر اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ یوسف راشد کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ صبح کے وقت دفتر جارہے تھے۔
یوسف راشد کے بھائی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن یوسف راشد جانبر نہ ہوسکے جب کہ ان کے ڈرائیور کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
دوسری جانب پولیس نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم کسی گروپ کی جانب سے اب تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خیال رہے یوسف راشد افغانستان کے مشہور سماجی کارکن تھے جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C