کراچی : بی ایل اے اور سندھو دیش انقلابی آرمی سے مبینہ تعلق کے الزام میں 4 دہشتگرد گرفتار
👁️ 120 بار دیکھا گیا
کراچی : بی ایل اے اور سندھو دیش انقلابی آرمی سے مبینہ تعلق کے الزام میں 4 دہشتگرد گرفتار
کراچی(ڈیلی اردو) کراچی میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے وفاقی اور سول انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے مشترکہ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے مبینہ تعلق رکھنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد میں سے 3 کا تعلق مبینہ طور پر بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) جبکہ ایک کا سندھو دیش انقلابی آرمی (ایس آر اے) سے ہے۔ کارروائیوں کے دوران 4 دستی بم اور ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کراچی میں حساس تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق ایس آر اے سے مبینہ تعلق رکھنے والے گرفتار شخص کی ابتدائی تفتیش میں مختلف ممکنہ اہداف کی نگرانی کیے جانے کا انکشاف ہوا، جن میں ایک غیر ملکی شہری، پولیس افسر، ریلوے پٹڑی اور ایک سیاسی شخصیت کی رہائش گاہ شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ ان کے مبینہ ساتھیوں، سہولت کاروں اور دیگر ممکنہ روابط کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ برآمد ہونے والے اسلحے اور دستی بموں کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے۔ مشترکہ کارروائیوں میں حصہ لینے والے افسران اور اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، لکی مروت میں مبینہ سہولت کار کمانڈر ہلاک
16/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C