کراچی: امام بارگاہ کے نگراں کے قتل میں ملوث مجرم کو عمر قید کی سزا
👁️ 100 بار دیکھا گیا
کراچی: امام بارگاہ کے نگراں کے قتل میں ملوث مجرم کو عمر قید کی سزا
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2012 کے فرقہ ورانہ قتل میں ملوث ایک شخص کو دو مقدمات میں عمر قید کی سزا سنا دی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینٹرل جیل کے اندر جوڈیشل کمپلیکس میں مقدمے کی سماعت کی جس نے فریقین کے شواہد اور حتمی دلائل کے بعد اپنا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے مشتاق شاہ عرف شاہ جی پر دو امام بارگاہوں کے نگران سید اطہر حسین کو قتل اور ان کے چھوٹے بھائی سید مظہر حسین کو شاہ لطیف ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے اس بات کی نشاندہی کی کہ مقتول اطہر حسین دو امام بارگاہوں کے نگراں تھے جن کی ٹارگٹ کلنگ کی وجہ فرقہ واریت پھیلانے کے سوا کچھ اور نہیں تھی۔
عدالت نے مجرم کو منصوبہ بندی کے تحت قتل اور دہشت گردی کے مقدمے میں عمر قید سزا سنائی۔
تاہم عدالت نے شریک ملزم وقاص عرف بسرا کو مقدمے میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
سرکاری وکیل طاہر حسین منگی اور کامران نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے شناختی پریڈ کے دوران چشم دید گواہ نے ملزم کی شناخت کی تھی، جو کہ اس مقدمہ میں شکایت کنندہ بھی ہیں، جس میں ملزم مشتاق شاہ نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مقتول اور اس کے بھائی پر 29 دسمبر 2012 کو فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا تھا۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جب مقتول سید اطہر شاہ گرین ٹاؤن سے اپنی گاڑی میں واپس آرہے تھے تو اس وقت انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
استغاثہ کا مؤقف تھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح افراد اچانک وہاں سے آئے اور گاڑی میں سوار افراد پر پستول سے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تاہم ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت ریکارڈ کیے گئے اپنے بیان میں ملزم نے واقعے میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ 9 ایم ایم پستول کی برآمدگی سے بھی انکار کیا اور کہا کہ اس کا انتظام پراسیکیوشن نے کیا کیونکہ اس کے قبضے سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا، تاہم وہ اپنے دفاع میں کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہا۔
ملزم نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس کو 28 فروری 2012 کو گھر سے گرفتار کیا تھا مگر اس کی گرفتاری 2014 میں ظاہر کی گئی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ وہ مختلف عدالتوں میں سوائے ایک مقدمے کہ دیگر مقدمات میں بھی بری ہوچکا ہے۔
مقتول کے بھائی سید رضوان حسین کی شکایت پر ملزم کے خلاف شاہ لطیف پولیس اسٹیشن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302، 324، 427 ، 379 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C