کراچی: جنرل ندیم رضا کا چینی سفیر اور ایئر چیف کے ہمراہ ایئرڈیفنس رینجز کا دورہ
👁️ 44 بار دیکھا گیا
کراچی: جنرل ندیم رضا کا چینی سفیر اور ایئر چیف کے ہمراہ ایئرڈیفنس رینجز کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے چینی سفیر نونگ رونگ اور ایئر چیف ظہیر احمد سدھو کے ہمراہ ایئر ڈیفنس رینجز کراچی کا دورہ کیا۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آرمی ایئر ڈیفنس رینجز کراچی کا دورہ کیا۔ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور چین کے سفیر نونگ رونگ بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے ایئر ڈیفنس کے مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ کا معائنہ کیا۔ فائرنگ کا مظاہرہ مشقوں ’البزا دوئم‘ کی اختتامی کے تقریب سے موقع پر کیا گیا، ان میزائل میں ایل وائے 80اور ایف ایم 90 میزائل بھی شامل تھے۔ ہتھیاروں میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فائرنگ بھی شامل تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مشقوں میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو مشقوں کے مقاصد طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C