کراچی خودکش دھماکا: بلوچستان لبریشن آرمی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
کراچی خودکش دھماکا: بلوچستان لبریشن آرمی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی
کراچی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) کراچی یونیورسٹی میں خود کش حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی۔ بلوچستان لبریشن آرمی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
جامعہ کراچی میں ایک وین پر کیے جانے والے خود کش حملے کے نتیجے میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک بلوچ علحیدگی پسند تنظیم نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ دھماکا ایک خاتون خود کش حملہ آور کے ذریعے کروایا گیا ۔
یونیورسٹی کے ترجمان محمد فاروق کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں ایک اور چینی شہری اور ان کے ساتھ موجود ان کا سکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوئے ہیں۔
کراچی کے پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کلوز سرکٹ ٹیلی وژن فوٹیج میں چادر میں ملبوس ایک خاتون کو وین تک جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد ایک فوری دھماکا ہوا۔
ہلاک ہونے والوں میں چینی کنفوشیس زبان سکھانے والے ادارے کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق بلوچستان کے ایک آزادی پسند مسلح گروہ بلوچ لبریشن آرمی نے چینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے یہ حملہ کیا۔
حملے کے بعد اس تنظیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ حملہ بی ایل اے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے کیا ہے جس کا نام شاری بلوچ عرف برمش ہے۔ یہ حملہ آور خاتون مبینہ طور اس گروہ کی پہلی خاتون خود کش حملہ آور تھی۔
بلوچستان طویل عرصے سے مسلح بلوچ گروپوں کی علیحدگی پسند تحریکوں کا گڑھ رہا ہے۔ ان تحریکوں کا بنیادی مقصد خطے کے قدرتی وسائل میں زیادہ خود مختاری اور منصفانہ تقسیم ہے۔
پاکستان میں ہزاروں چینی باشندے کئی ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جن میں سب سے نمایاں سی پیک پراجیکٹ ہے۔ اس کا ایک حصہ ہے جسے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس میں بنیادی ڈھانچے اور بجلی کے متعدد منصوبے شامل ہیں۔ اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی شہریوں پر اس سے قبل بھی بلوچ علحیگی پسندوں کی جانب حملے کیے جا چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4671 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3499 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2496 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2254 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C