کراچی سے کالعدم تنظیم سندھ ریوولوشن آرمی کا دہشت گرد گرفتار
👁️ 25 بار دیکھا گیا
کراچی سے کالعدم تنظیم سندھ ریوولوشن آرمی کا دہشت گرد گرفتار
کراچی: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) سندھ نے وفاقی حساس ادارے کی معاونت سے کورنگی مہران ٹاؤن میں چھاپہ مار کر کالعدم دہشت گرد تنظیم سندھ ریوولوشن آرمی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے یہ کارروائی کورنگی لائسنس آفس برانچ کے نزدیک کی جس میں ملزم رستم علی شر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سندھ ریوولوشن آرمی سے ہے، ملزم انتہائی شاطر، ذہن ساز اور ماسٹر مائنڈ ہے۔
ملزم تنظیم کے سربراہ ذوالفقار خاصخیلی سے جرمنی میں بذریعہ سگنل اور ٹیلی گرام ایپ پر رابطے میں تھا اور ملزم تنظیم کے سربراہ سے ہدایت اور ٹارگٹ لیتا تھا، ملزم سہولت کاری، اسلحہ و بارود کی فراہمی سمیت سہولت کاری میں بھی ملوث ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم اندرون سندھ میں قتل، اقدام قتل، ریلوے ٹریک پر بم دھماکوں سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث و مطلوب ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C