کراچی سے کالعدم لشکرِ جھنگوی کا اہم دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد
👁️ 37 بار دیکھا گیا
کراچی سے کالعدم لشکرِ جھنگوی کا اہم دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے شعبۂ تفتیش نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے لشکرِ جھنگوی بلوچستان کے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق ملزم میر علی حیدر عرف میر علی نواز کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ دشت ضلع مستونگ بلوچستان میں مفرور ہے، ملزم 2011ء میں کیری روڈ مستونگ میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا دعویٰ ہے کہ مقابلے میں ملزم کا بھائی جمال ہلاک ہوا، دوسرا بھائی مبشر 2015ء میں کوئٹہ میں مقابلے میں مارا گیا، جبکہ تیسرا بھائی یاسین بھی لشکرِ جھنگوی کا اہم کارکن ہے۔
ملزم گرفتاری کے ڈر سے روپوش تھا، جبکہ گرفتار ملزم کے دیگر بھائی ایران میں روپوش ہیں۔
ملزم 2015ء میں بلوچستان پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا جو گرفتاری کے خوف سے بلوچستان سے فرار ہو کر کراچی میں روپوش ہوگیا تھا۔
انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار میر علی حیدر عرف میر علی نواز سے مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C