کراچی: عوام ایکسپریس سے 5 کلو وزنی بم برآمد
👁️ 127 بار دیکھا گیا
کراچی: عوام ایکسپریس سے 5 کلو وزنی بم برآمد
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کی کینٹ اسٹیشن پہنچنے والی ٹرین عوام ایکسپریس سے برآمد ہونے والا 5 کلو وزنی بم ناکارہ کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
#TimeBomb has been found from train Awami Express Coach,
The #train arrived from #Peshawar to #Karachi
Bag contains battery ,wire switches #Bomb disposal team is looking the suspicious bag pic.twitter.com/OIYWvZQMgE— Salman Lodhi (@Salmanlodhi_85) December 22, 2023
پولیس کے مطابق عوام ایکسپریس میں بم کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری موقع پر پہنچ کر بم کو کنٹرول بلاسٹ کے ذریعے ناکارہ بنایا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ بم میں 2 کلو گرام دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا تھا جبکہ بم کا وزن 5 کلو تھا، دھماکا خیز مواد کو ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا جبکہ بم کو ڈیٹونیٹ کرنے کیلئے موٹر سائیکل کی بیٹری استعمال کی گئی تھی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ بم کا ممکنہ ہدف شمالی سندھ تھا، بم کا ٹائمر دن 12 بجے سیٹ تھا، دوپہر بارہ بجے ٹرین سکھریا روہڑی کے قریب تھی۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے راجا عمر خطاب کا کہنا تھا کہ تخریب کاری کی کوشش کسی علیحدگی پسند جماعت کی ہوسکتی ہے،بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم سیاہ اور لال رنگ کے اسکول بیگ میں رکھا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بم کو پشاور سے کراچی آنے والی ٹرین عوام ایکسپریس کی سیٹ کے نیچے چھپایا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C