20/October/2023

کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

👁️ 55 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ کی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کے مطابق ملزم پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 32 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ ملزم کی شناخت ارشاد خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا کہ دہشتگرد کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا ہے، ‎گرفتار دہشتگرد سے تفتیش جاری ہے، خیبر پختونخوا پولیس سے رابطے میں ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C