کراچی میں ایم کیو ایم کے شہداء کی یادگار نامعلوم افراد نے مسمار کردی
👁️ 84 بار دیکھا گیا
کراچی میں ایم کیو ایم کے شہداء کی یادگار نامعلوم افراد نے مسمار کردی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی یادگار شہدا پر نامعلوم افراد توڑ پھوڑ کرکے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نامعلوم افراد یادگار شہدا پر توڑ پھوڑ کرکے فرار ہوگئے، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے یادگار شہدا کی دوبارہ تعمیر نو کرانے اور بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما عامر خان اور فیصل سبزواری یادگار شہدا پہنچ گئے، عامر خان کا کہنا ہے کہ یادگار شہدا سے ہزاروں شہدا کے جذبات وابستہ ہیں، رات کے اندھیرے میں یادگار شہدا پر توڑ پھوڑ شرپسندی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے کارروائی کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بہادر آباد مرکز پر ایم کیو ایم پاکستان نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کی۔
اجلاس میں عزیز آباد یادگار شہدا کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی گئی اور ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
دوسری جانب ایم کیو ایم تنظیم بحالی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ یادگار شہدا کو نقصان پہنچانا جذبات سے کھیلنا ہے، واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے اور شرپسندوں کو گرفتار کیا جائے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یادگار شہدا سے بانیان پاکستان کی اولادوں کے جذبات وابستہ ہیں، غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یادگار شہدا کی توڑ پھوڑ میں ایم کیو ایم لندن کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد حساس اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں، ایم کیو ایم لندن کا ملائشیا میں روپوش کارندہ علی غلام پٹنی یادگار شہدا کی توڑ پھوڑ میں ملوث ہے، علی غلام پٹنی کے ذریعے ایم کیو ایم لندن نے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی، کارروائی کا مقصد بیزار اور لا شعور عوام کی ایم کیو ایم لندن کے لیے ہمدردیاں بٹورنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی سے بھارتی ایجنسی “را” کے لیے کام کرنے والے بانی ایم کیو ایم کے بھارت نواز بیانات سے توجہ ہٹانا ہے۔
بانی ایم کیو ایم بھارتی وزیراعظم سے بھارتی میڈیا پر کئی مرتبہ بھارتی شہریت کی اپیل کر چکا ہے، تاہم توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی رات گئے گرفتاریاں متوقع ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C