کراچی میں زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ
👁️ 68 بار دیکھا گیا
کراچی میں زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گلبرگ ٹاؤن کی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین عبدالقیوم ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق عبد القیوم سے ملزمان نے کوئی لوٹ مار نہیں کی بلکہ ٹارگٹ کر کے قریب سے اسے 2 گولیاں ماری ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول عبدالقیوم کی جیب سے وزیٹنگ کارڈ ملا ہے جس کے مطابق عبدالقیوم کا تعلق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے فنانس ڈپارٹمنٹ سے تھا۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ جائے وقوع کے اطراف سے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔ دریں اثنا عبدالقیوم کا جسدِ خاکی پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے افسر ڈی ایس پی علی رضا کو ہلاک کیا۔
علی رضا بہادر پولیس افسر چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے، لیاری گینگ وار سمیت دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں حصہ لے چکے تھے جب کہ سی ٹی ڈی سمیت مختلف تھانوں کے ایس ایچ او بھی تعینات رہ چکے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C