کراچی میں مارے گئے شدت پسندوں کا ٹارگٹ 12 ربیع الاول تھا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی
👁️ 29 بار دیکھا گیا
کراچی میں مارے گئے شدت پسندوں کا ٹارگٹ 12 ربیع الاول تھا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی
کراچی (ڈیلی اردو) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں ہفتہ کے روز سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک 2 مبینہ شدت پسندوں کی شناخت ہو گئی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ ہلاک شدت پسندوں کے نام ایمل شاہ اور عبداللہ تھے، مبینہ شدت پسندوں کا گروپ کوئٹہ میں مختلف کارروائیوں میں ملوث رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کراچی میں دوچار مہینے سے مقیم تھے اوران کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا، ملزموں نے پولیس پر دستی بم بھی پھینکا تھا۔
ان کا کہنا تھا شدت پسندوں کا پہلے تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا لیکن بعد میں داعش میں شامل ہوگئے تھے۔ وہ 12 ربیع الاول کی تقریبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگرآپریشن بروقت نہیں کیا جاتا تو بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔
پریس کانفرنس میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی زبیر نذیر انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب اور مظہر مشوانی بھی شریک تھے۔
پولیس کے مطابق دہشت گرد کراچی میں دو چار مہینے سے مقیم تھے۔ انہوں نے آبادی کے اندر رہائش اختیار کر رکھی تھی یہی وجہ ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس جب کارروائی کے لیے پہنچی تو خدشہ محسوس ہوا کہ آبادی کا جانی نقصان ہوگا۔
ڈی آئی جی کے مطابق اس خدشے کے پیش نظر پولیس بکتر بند گاڑی (اے پی سی) سے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی۔
ملزموں نے پولیس پارٹی پر دستی بم بھی پھینکا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ مارے جانے والوں میں سے ایک پیچھے کے راستے سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ دوسرا اندر سے فائرنگ کرتا رہا۔
پولیس کو یہ خدشہ بھی تھا کہ گھر کے اندر بارودی مواد ہوگا۔
ایمل شاہ دہشتگردوں کا سرغنہ تھا۔ یہ گروپ 2021 میں کوئٹہ میں سرینا ہوٹل دھماکے اور ایف سی کے ٹرک پر حملے میں ملوث تھا۔
یاد رہے کہ پولیس نے ہفتہ کو اعلان کیا تھا کہ سپر ہائی وے کے قریب سی ٹی ڈی اور شدت پسندوں کے درمیان مقابلے میں دو شدت پسند ہلاک جب کہ چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C