کراچی میں محرم الحرام کے جلوس پر خودکش حملہ ناکام
👁️ 67 بار دیکھا گیا
کراچی میں محرم الحرام کے جلوس پر خودکش حملہ ناکام
کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے محرم الحرام میں جلوس پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بمبار کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی درہ آدم خیل کے دہشت گرد محمد شعیب کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کراچی آکر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں شامل ہوا اور وہ 8 محرم کے جلوس پر حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد محمد شعیب سے کافی تفصیلات ملی ہیں جبکہ اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی ملی ہے۔ گرفتار بمبار کے سر پر 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم نے خیبر ایجنسی میں کوئلے کی کان کے 16 مزدوروں کو اغوا کرکے ہلاک کیا تھا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم سے کلاشنکوف، دستی بم، بارودی مواد اور آئی ای ڈی اور خودکش جیکٹ برآمد ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم اغوا برائے تاوان اور فوجی قافلوں پر حملے میں بھی ملوث ہے، ملزم کا بیٹا ذکا اللہ فوج سے مقابلےمیں مارا جاچکا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم محرم الحرام میں جلوس پرخودکش حملہ کراناچاہتا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C