کراچی میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
👁️ 153 بار دیکھا گیا
کراچی میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
کراچی(ڈیلی اردو) پاکستان رینجرز سندھ اور محکمہ انسداد دہشتگردی نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جیکب لائن، جمشید ٹاؤن سے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد عرف ڈنگر کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق منصور گروپ سے بتایا جاتا ہے، جبکہ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔
حکام کے مطابق ملزم کو کراچی میں کالعدم تنظیم کے لیے مبینہ طور پر مالی معاونت جمع کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ وہ مختلف افراد سے ماہانہ بنیادوں پر رقوم اکٹھی کرکے مبینہ طور پر ایزی پیسہ اکاؤنٹس کے ذریعے وزیرستان منتقل کرتا رہا، جہاں یہ رقم دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
رینجرز کے مطابق شہزاد مبینہ طور پر وزیرستان جا کر منصور سے خفیہ ملاقاتیں بھی کرتا رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جون 2026 میں بیرمل میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران اسے دہشتگردی اور بھتہ وصولی کے لیے نیٹ ورک کو مزید فعال بنانے کی ہدایت دی گئی۔
ترجمان کے مطابق بعد ازاں ایک نامعلوم ساتھی کے ذریعے گرفتار ملزم کو اسلحہ اور بارودی مواد فراہم کیا گیا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھی حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس اور رینجرز نے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ اس کے مبینہ ساتھیوں اور نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C