کراچی: وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، ‘را’ سے تربیت یافتہ 3 دہشت گرد گرفتار
👁️ 45 بار دیکھا گیا
کراچی: وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، ‘را’ سے تربیت یافتہ 3 دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے را سے مبینہ طور پر تربیت یافتہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم لندن) کے 3 دہشتگرد گرد گرفتار کر لیے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق حیدرآباد اور کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان سے ایک کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول، 30 بور پستول، دستی بم اور راونڈز برآمد ہوئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم نعیم احمد ایم کیو ایم لندن حیدر آباد کا سینیئر کارکن اور سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کا جوائنٹ انچارج ہے۔ ملزم نے قیادت کے حکم پر مخالفین کے قتل اور دہشتگردی کیلئے 6 رکنی گروہ بنایا جس میں خفیہ ایجنسی را سے عسکری تربیت یافتہ کارکنان دہشتگرد شامل ہیں۔
ملزم نعیم دہشت گردی، ڈکیتی، جلاؤ گھیراؤ، پولیس قتل، بم دھماکوں میں گرفتار ہوچکا ہے۔ گرفتار ملزم عمران ایم کیو ایم لندن حیدر آباد کا سابقہ سیکٹر انچارج اور یو سی چیئرمین رہ چکا ہے جبکہ گرفتار ملزم علیم الدین اے پی ایم ایس او کراچی کا کارکن اور را سے تربیت یافتہ ہے۔
ملزم پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے اور دیگر مقدمات میں جیل جا چکا ہے، حیدرآباد کے دہشتگردوں نے ساوتھ افریقا سے ہدایات ملنے پر گروپ بنانے اور اسلحہ، ایمونیشن، ہینڈ گرینیڈ کراچی لانے کا اعتراف کیا ہے۔ ایم کیو ایم لندن کے بعض رہنماوں سے تفتیش کئے جانے کا امکان ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 753 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 402 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8898 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3515 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2517 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2265 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1958 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C