کراچی: چیف جسٹس گلزار احمد نے نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا
👁️ 87 بار دیکھا گیا
کراچی: چیف جسٹس گلزار احمد نے نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا
کراچی (ڈیلی اردو) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں نسلہ ٹاور کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس نے بلڈنگ کے مالک سے سوال کیا کہ ہمیں لیز دکھا دیں کہاں ہے؟
اس پر بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ سندھی مسلم سوسائٹی نے فل مارکیٹ ویلیو پر زمین خریدی تھی، کمشنر کراچی کی رپورٹ میں دیکھ سکتے ہیں، کے ایم سی نے سندھی مسلم سوسائٹی کو دی اور اس نے نسلہ ٹاور کو دے دی لہٰذا سندھی مسلم کو نوٹس جاری کردیا جائے۔
عدالت نے کہا کہ سندھی مسلم سوسائٹی نے آپ کو 400 گز زیادہ دے دی، یہی ہوا ہے پورے کراچی میں چائنہ کٹنگ تو ہوئی ہے۔
دورانِ سماعت عدالت میں بیرسٹر صلاح الدین نے ماسٹر پلان کا نقشہ دکھایا جب کہ کورٹ اسٹاف نے ججز کو لیپ ٹاپ پر ارتھ گوگل میپ بھی دکھایا۔
اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ اپنے کاغذات سے ثابت نہیں کر سکے۔
عدالت نے کمشنر کراچی کو روسٹرم پر بلایا اور نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی آپ نے یہ کام کرنا ہے، گرا دو، نسلہ ٹاور۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C