کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد کا خاکہ جاری
👁️ 22 بار دیکھا گیا
کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد کا خاکہ جاری
کراچی (ڈیلی اردو) کاونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے میں بارود سے بھرا بیگ بنانے والے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی، کاونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ نے بارود سے بھرا بیگ تیار کرنے والے مرکزی سہولت کار کا خاکہ تیار کرلیا گیا۔
خاکہ سی ٹی ڈی نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا، سی ٹی ڈی ذرائع نے کہا کہ جامعہ کراچی حملے میں استعمال بیگ دہشت گرد زیب نے تیار کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مطلوب دہشت گرد دہلی کالونی میں ڈاکٹر ہیبتان بلوچ کی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر رہا، زیب بروہی کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) مجید بریگیڈ کے دہشت گردوں کو تربیت دیتا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ریکارڈ کے مطابق مطلوب دہشتگرد زیب بروہی بلوچ ہے اس کی عمر 26 سال اور قد 5 فٹ 7 انچ ہے
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد دادبخش عرف شعیب نےبھی زیب سےتربیت لی، داد بخش کو 2020 میں افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی گئی۔
یاد رہے جامعہ کراچی خودکش دھماکے میں ملوث کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر داد بخش کو ماڑی پور روڈ سے کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گرد سلیپر سیل کا کمانڈر ہے۔
دہشت گرد نے انکشاف کیا تھا کہ ماسٹر مائنڈ زیب ہے اور خود بھی آئی ای ڈی بنانے کا ماہر ہے، یہ حملے کے بعد بلوچستان بھاگ گیا تھا۔
جامعہ کراچی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکش حملے میں تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C