کررونا وائرس: وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
👁️ 125 بار دیکھا گیا
کررونا وائرس: وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ہونے والے لاک ڈاﺅن سے نمٹنے کیلئے معاشی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے معاشی ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے جبکہ ٹیکس ریفنڈ کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں۔ غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے مہینہ دیں گے اور یہ سلسلہ 4 مہینے تک جاری رہے گا، اس مقصد کیلئے 150 ارب روپے رکھے ہیں، پناہ گاہوں کے دائرہ کار کو وسیع کریں گے تاکہ وہاں آکر لوگ کھانا کھا سکیں، یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 50 ارب روپے مزید دیے ہیں تاکہ وہاں اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، ری پرکیورمنٹ کیلئے 280 ارب رکھے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے کی کمی کر رہے ہیں، اس سے حکومت کو 75 ارب روپے کا خسارہ ہوگا۔ بجلی کے 300 یونٹ استعمال کرنے والے افراد تین مہینے کی قسطوں میں بل ادا کرسکیں گے، گیس کے صارفین کے بل بھی قسطوں میں کردیے ہیں، 50 ارب روپے میڈیکل ورکرز کے ضروری سامان کیلئے رکھے ہیں، اشیاء خورو نوش پر ٹیکسز یا ختم کردیے ہیں یا کم کردیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 100 ارب روپے ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے رکھے ہیں، این ڈی ایم اے کیلئے 25 ارب رکھے ہیں، اس فنڈ سے ضروری کٹس اور دیگر اشیا باہر سے منگوئی جائیں گی، تعمیرات کے شعبے کیلئے خصوصی پیکج تیار کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5085 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C