26/August/2023

کرم: سینٹرل کرم میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین اہلکار زخمی

👁️ 24 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرم: سینٹرل کرم میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین اہلکار زخمی

کرم: سینٹرل کرم میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین اہلکار زخمی

پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق سینٹرل کرم کے علاقے تڑالی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں صدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C