23/October/2022

کرم: پاراچنار میں بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، سینکڑوں افراد کی شرکت

👁️ 20 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرم: پاراچنار میں بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، سینکڑوں افراد کی شرکت

کرم: پاراچنار میں بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، سینکڑوں افراد کی شرکت

پاراچنار (محمد صادق) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹرز پاراچنار میں ضلع بھر کے سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے امن مارچ کیا گیا شرکا نے سفید جھنڈے لہرا کر امن کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر قبائلی رہنما عنایت طوری، علامہ تجمل حسین، تحصیل چییرمین آغا مزمل حسین اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے تمام قبائلی اضلاع اور ضلع کرم متاثر ہوا ہے وہ اپنے علاقے میں امن چاہتے ہیں اور ذمہ دار قیام امن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں.

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1584068031210102784?t=xSba5y1f-P0o7IUHGEkr4Q&s=19

قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ قیام امن کے حوالے سے حکومت کے ساتھ ہیں اور حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

امن مارچ کے منتظم میر افضل خان طوری، مجاہد حسین طوری، نوشی بنگش، صمد وزیر اور دیگر مقررین نے کہا کہ مسلسل بدامنی کے باعث قبائلی اضلاع مفلوج ہوگئے ہیں اس لئے ہم مزید قربانی کے بکرے نہیں بن سکتے اور علاقے میں ایک بار پھر طالبان کی موومنٹ کی وجہ سے شہریوں میں بے چینی ہے اس وجہ سے امن کیلئے جدو جہد کا آغاز کیا گیا ہے۔

امن مارچ میں بچوں اور سفید ریش افراد کے ساتھ دہشت گردی کے مختلف واقعات میں معذور ہونے والے افراد نے شرکت کی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C