کرم: پانچ مغوی مزدور بازیاب، 3 دہشت گرد ہلاک
👁️ 24 بار دیکھا گیا
کرم: پانچ مغوی مزدور بازیاب، 3 دہشت گرد ہلاک
پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقے زاوہ میں فورسز نے کارروائی کر کے تین ہفتے قبل اغوا ہونے والے پانچ مزدوروں کو بازیاب کرالیا، کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
ڈی پی او ضلع کرم طاہر اقبال کے مطابق وسطی کرم علاقہ زاوہ میں فورسز نے کامیاب کاروائی کی جس میں پاک فوج فرنٹیئر کور اور پولیس نے حصہ لیا، کاروائی کے دوران تین ہفتے قبل اغوا ہونے والے پانچ مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا جو کہ ٹیلی فون ٹاور کی تنصیب کے وقت اغوا کر لئے گئے تھے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ اغوا ہونے والے چھ مزدوروں میں سے ایک مزدور کو تین روز قبل دہشت گردوں نے قتل کر دیا تھا جبکہ کاروائی کے دوران گزشتہ روز کیپٹن باسط اور سپاہی بلال بھی ہلاک ہو گئے تھے۔
ڈی پی او طاہر اقبال کے مطابق کارروائی کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ علاقے میں فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بھارت نے 17 پاکستانیوں سمیت 23 افراد کو دہشت گرد قرار دے دیا
05/July/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مالی میں القاعدہ سے منسلک گروپوں کے نئے حملے، شمالی علاقوں میں شدید جھڑپیں
05/July/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز خودکش حملہ: کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈرز مقدمے میں نامزد
05/July/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کی سعودی عرب کو اہم تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر حملوں کی دھمکی
05/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پنجاب: ساہیوال سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا مبینہ ایجنٹ گرفتار، بارودی مواد برآمد
05/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8886 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4699 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3506 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2511 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2263 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1952 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C