کشمیر: بھارتی جریدہ فوج کے مبینہ تشدد کی خبر ہٹانے پر مجبور
👁️ 162 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی جریدہ فوج کے مبینہ تشدد کی خبر ہٹانے پر مجبور
نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے ایف پی) ایک بھارتی نیوز میگزین کے مطابق حکومت نے انہیں ایک آن لائن رپورٹ حذف کرنے کا حکم دیا ہے، جس میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں شہریوں پر تشدد اور قتل کے واقعات میں فوجیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔
‘دی کاروان’ نامی جریدے نے گزشتہ ہفتے ایک طویل رپورٹ شائع کی تھی جس میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دسمبر کے دوران فوجیوں پر باغیوں کے مہلک حملے کے بعد حراست میں لیے گئے تین شہریوں کے بارے میں تفصیلات عام کی گئی تھیں۔ اس میگزین کے مطابق انہیں منگل کے روز وزارت اطلاعات کی طرف سے ایک حکم نامہ موصول ہوا جس میں یہ رپورٹ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر آف لائن کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا، “آرڈر کا مواد خفیہ ہے اور ہم اس آرڈر کو چیلنج کریں گے۔” بھارتی وزارت اطلاعات نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
This URL has been taken down because of an order from the ministry of information and broadcasting under Section 69A of the Information Technology Act, 2000 and the Information Technology (Intermediary Guidelines and Digital Media Ethics Code) Rules, 2021.https://t.co/wbaEfoYUTA pic.twitter.com/xM0klcFHc8
— The Caravan (@thecaravanindia) February 13, 2024
ہلاک شدگان کون تھے؟
باغیوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ایک گروپ کو حراست میں لیا تھا اور ہلاک ہونے والے تینوں افراد اسی گروپ کا حصہ تھے۔ اس حملے میں تین بھارتی فوجی بھی مارے گئے تھے۔
زیر حراست افراد پر تشدد کی فوٹیج لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی تھی۔ بعد ازاں ہلاکتوں کی خبریں عام ہونے کے بعد بھارتی فوج نے تفتیش کا وعدہ کیا تھا۔
آزادی صحافت پر قدغن
انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں پریس پر پابندیاں تیزی سے عام ہوتی جا رہی ہیں۔ خاص طور پر اس کے زیر انتظام کشمیر میں جہاں بھارت کی نصف ملین سے زیادہ فوج مستقل طور پر تعینات ہے۔
ایک مقامی ڈیجیٹل رائٹس گروپ انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن کے پرتیک واگھرے نے اے ایف پی کو بتایا کہ کاروان کے خلاف حکم “بھارت میں انٹرنیٹ پر آزادی اظہار پر عائد بڑھتی ہوئی سنسرشپ کی عکاسی کرتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “ہم حکومت کے لیے تکلیف دہ رپورٹنگ کے خلاف ایسی مزید کارروائیاں دیکھ رہے ہیں ہے۔”
رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مرتب کردہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت سن 2014 کے بعد سے اکیس درجہ گر کر 180 ممالک کی فہرست میں 161 نمبر پر آ گیا ہے۔
#India: While @thecaravanindia magazine has been ordered by the Ministry of Information to withdraw its article on the murder of civilians by the army in Jammu and Kashmir, RSF condemns the unacceptable censorship by the ???????? government aimed at covering up abuses. pic.twitter.com/sTLahQcpaV
— RSF (@RSF_inter) February 13, 2024
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C