کوئٹہ: جشن فتح پاکستان جلسے کیلئے آنے والی ریلی میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، 11 زخمی
👁️ 76 بار دیکھا گیا
کوئٹہ: جشن فتح پاکستان جلسے کیلئے آنے والی ریلی میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، 11 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جشن فتح پاکستان جلسے میں شرکت کے لیے آنے والی ریلی کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ سریاب روڈ پر ہونے والے بم حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حملہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک کی قیادت میں نکالی گئی ریلی پر اس وقت کیا گیا جب وہ میر منیر مینگل روڈ کے قریب پہنچی۔
سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ کے مطابق ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ایک شدید زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔ 12 زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر حملے میں دستی بم استعمال ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی قیادت پر حملے دراصل بلوچستان کے امن پر حملہ ہیں۔ اُنہوں نے اعلان کیا کہ امن دشمنوں کے خلاف سخت اور نتیجہ خیز کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ جشن فتح پاکستان جلسہ حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا تھا، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جلسے کے مقام کے اطراف کی سڑکیں کنٹینرز سے بند تھیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C