ایران کے خلاف اسرائیلی خفیہ آپریشنز پر اعلیٰ سطحی ایرانی قیادت انتہائی پریشان
👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کے خلاف اسرائیلی خفیہ آپریشنز پر اعلیٰ سطحی ایرانی قیادت انتہائی پریشان
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اسرائیلی انٹیلیجنس کی کامیابیوں کے ایک حالیہ سلسلے نے ایران کی اسٹیبلشمنٹ میں اسرائیلی دراندازی کی حد کو اجاگر کر دیا ہے، جو ایرانی قیادت کے لئے بڑی پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔
ابھی تک یہ ایک انتہائی خفیہ راز ہے کہ اسرائیل نے ایران کی انتظامیہ اور سیکورٹی کے آلات تک کیسے اور کتنی گہرائی سے دراندازی کی ہے۔
لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران میں ہلاکتوں، ٹارگٹڈ حملوں اور خفیہ آپریشنز سمیت جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ اعلیٰ سطح پر معلومات کے افشا کیے بغیر ناممکن ہوتیں۔
دراندازی کا مسئلہ سنگین کیوں ہے؟
اسلامی جمہوریہ کے اندر اسرائیل کی رسائی کی حد کا مسئلہ خاص طور پر اس لئے بھی سنگین ہے کہ دونوں دشمنوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور دونوں فریق پہلی بار ایک دوسرے کی سرزمین پر کھلے عام حملے کر رہے ہیں۔
سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے اسلامی جمہوریہ کے لیے معاملے کی سنگینی ک،ا غیر معمولی طور پر عوامی سطح پر اعتراف کرتے ہوئےگزشتہ ہفتے کہا تھا کہ “حالیہ برسوں میں دراندازی کا مسئلہ بہت سنگین ہو گیا ہے۔”
خبررساں ادارے اسنا نے پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر اور جوہری مذاکرات کار علی لاریجانی سےیہ بیان منسوب کیا کہ، “برسوں سے غفلت کے کچھ واقعات ہوتے رہے ہیں۔”
دشمن برسوں سوچتا ہے اور لمحے میں تکلیف دے دیتا ہے، لاریجانی
بیروت میں ستمبر کے آخر میں ایک اسرائیلی حملے میں ایران کےحمایت یافتہ لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کی ہلاکت ایک ایسی شخصیت کے بارے میں تفصیلی معلومات کے ساتھ ہی ممکن تھی جن کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی گئی تھی اور اسے راز میں رکھا گیا تھا۔
ایران کے حمایت یافتہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو اس موسم گرما میں تہران میں ایک رہائش گاہ میں مبینہ طور پر ایک ایسادھماکہ خیز آلہ استعمال کر کے قتل کر دیا گیا تھا،جسےکہاجاتا ہے کہ اسرائیلی کارندوں نے ہفتوں پہلے رکھا تھا۔
اس سےایک روز قبل، ہنیہ نے ایران کے نئے صدر مسعود پیزشکیان کی حلف برداری میں شرکت کی تھی اور خامنہ ای کے ساتھ بات چیت کی تھی۔
سب سے زیادہ چونکا دینے والا واقعہ لبنان میں حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے زیر استعمال سینکڑوں پیجرز میں بیک وقت دھماکوں کا تھا جو ان پیجرز کی سپلائی چین میں کئی برسوں کی دراندازی کے بعد ہوئے۔ ان دھماکوں میں 37 افراد ہلاک اور 3000 زخمی ہوئے تھے۔
اگرچہ اسرائیل نے عوامی طور پر کبھی بھی ہنیہ کے قتل یا پیجر حملوں میں اپنے کردار کو تسلیم نہیں کیا، تاہم دونوں کو بڑے پیمانے پر اس سے منسوب کیا گیا ہے۔
لاریجانی نے تبصرہ کیا، “آپ کا ایک ایسا دشمن ہے جو برسوں تک سوچتا ہے، اور ایک لمحے میں آپ کوتکلیف پہنچا دیتا ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C