کوئٹہ میں سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکا، پی ایم ڈی سی کا پروجیکٹ منیجر ہلاک
👁️ 29 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکا، پی ایم ڈی سی کا پروجیکٹ منیجر ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے پروجیکٹ منیجر کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں منیجر ہلاک اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے ایس ایس پی (آپریشنز) جواد طارق نے واقعے کی تصدیق کی اور ہلاک عہدیدار کی شناخت شابات رضوی کے نام سے کی۔
ایس ایس پی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے عہدیدار اپنے ڈرائیور محمد ذاکر کے ساتھ جا رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں شابات رضوی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ان کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر کوئٹہ سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
پولیس افسر نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بم کو روڈ کے قریب نصب کیا گیا تھا جہاں محکمہ انسداد دہشت گردی نے جائے وقوع کو بند کرکے ثبوت اکٹھا کرنا شروع کردیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سور رینج پہاڑی علاقے میں واقع ہے اور سی ٹی ڈی کے حکام مزید معلومات کے لیے مقامی افراد سے تفتیش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات اور شدت پسندوں کے حملوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ ماہ مستونگ میں 12 ربیع الاول کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد حکومت بلوچستان نے دہشت گردوں کے خلاف ’جنگ‘ کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4636 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C