کوئٹہ میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک
👁️ 108 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 منشیات اسمگلرز ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے دہشت گرد ہیروئن کی کھیپ ٹرک میں چھپا کر قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان سے کراچی اسمگل کرنا چاہتے ہیں۔
دہشت گرد ہیروئین کی اسمگلنگ سے شدت پسند تنظیموں کی مالی معاونت کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں تھانہ شالکوٹ کی حدود میں گلزار آباد کے مقام پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کی گئی، اس دوران مذکورہ ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ٹرک میں سوار نامعلوم منشیات فروشوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ شروع کردی جس پر سی ٹی ڈی افسران نے حفاظتی اقدمات لیتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔
ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کے قبضے سے27 کلو گرام ہیروئن، چار عدد 9 ایم ایم پستول، 17 کارتوس برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ٹرک کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈ ی تھانے میں درج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی بلوچستان کے ڈی آئی جی اعتزاز احمد گورائیہ نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں منشیات کے کاروبار سے فنڈز جمع کرکے انہیں دہشت گرد منصوبوں کی مالی اعانت کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C