کوئٹہ: کسی سلیکٹڈ کو نہیں مانتے، بلاول بھٹو زرداری
👁️ 59 بار دیکھا گیا
کوئٹہ: کسی سلیکٹڈ کو نہیں مانتے، بلاول بھٹو زرداری
کوئٹہ (ڈیلی اردو) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ ہمیں نہ تو سلیکٹڈ قبول ہے نہ ہی کسی ایمپائر کی انگلی۔ ضیاء اور مشرف کی آمریتوں کا سامنا کیا، اب بھی مقابلہ کریں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پنڈال میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کارکنوں کی بڑی تعداد پنڈال میں موجود تھی۔ کنونشن کے آغاز پر شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بےنظیر بھٹو کی برسی راولپنڈی میں منائیں گے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کہنا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ کسی سلیکٹڈ کو نہیں مانتے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ تمام مظالم کے باوجود پارٹی قیادت نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ سلیکٹڈ سے 18ویں ترمیم پر حملے کروائے جارہے ہیں۔ چوروں لٹیروں کے خلاف نعرے لگانے والا آج انہیں کو ٹیکس ایمنسٹی دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پینشنز میں سو فیصد اور تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ سمجھتا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو دباؤ میں لا سکتا ہے۔ ہم نے ضیاء اور مشرف جیسوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ آج بھی پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری کے سندھ کے مقدمے پنڈی میں چل رہے ہیں۔ جہاں انہیں چھ ماہ تک قید رکھا گیا، انہیں طبی سہولیات نہیں دی گئیں جس سے ان کی صحت خراب ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C