کور کمانڈرز کانفرنس: دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائیگی
👁️ 22 بار دیکھا گیا
کور کمانڈرز کانفرنس: دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائیگی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں سرحدوں اور اندرونی سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردی کو دوبارہ سراٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت 251 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں بیرونی اور اندورنی سلامتی کی صورت حال خاص طور پر سیلاب اور ملک بھر میں آرمی فارمیشنز کی جانب سے جاری امدادی کوششوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا، جو بدترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں اور زور دیا کہ ان کی امداد اور بحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے پر فارمشنز کی کوششوں کو سراہا۔
آرمی چیف نے وبائی امراض کا پھیلاؤ روکنے اور سیلاب متاثرین خصوصاً بچوں اور خواتین کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے پر فوجی ڈاکٹروں اورطبی عملے کی تعریف کی۔
کور کمانڈرز اجلاس کے دوران آرمی چیف نے پاک فوج کے انجینئرز کی تعریف کی کہ انہوں نے ہنگامی طور پر سڑکوں کی بحالی اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
آرمی چیف نے فارمشینز کو امداد، بحالی اور تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال کرنے پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں سرحدوں کی صورت حال، داخلی سلامتی اور پاک فوج کے دیگر پیشہ ورانہ امور پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے سیکیورٹی کے ماحول کا مکمل جائزہ لیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اس بات کو برداشت نہیں کیا جائے گا کہ دہشت گردی دوبارہ سراٹھائے اور آرمی چیف نے فارمیشنز کو ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں۔
فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کو خطرات کے خلاف چوکس رہنے کی ہدایت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4653 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C