کینیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 10 فوجی افسران ہلاک
👁️ 52 بار دیکھا گیا
کینیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 10 فوجی افسران ہلاک
نیروبی (ڈیلی اردو) کینیا میں فوجی ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں آرمی فرانسس اوگولا اور دیگر 9 فوجی افسران موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں آرمی چیف کی ہلاکت کی تصدیق صدر ولیم روٹو نے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں کی اور اسے ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے 3 روزہ قومی یوم سوگ منانے کا اعلان بھی کیا۔
صدر ولیم روٹو نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کی تقریباً تمام ہی اعلیٰ فوجی قیادت کی ہلاکت کے پیش نظر ملک کی دفاعی معاملات پر قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
صدر ولیم روتو نے بتایا کہ کینیا کی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل فرانسس اومونڈی اوگولا دیگر 9 اعلیٰ فوجی افسران کے ہمراہ دارالحکومت نیروبی سے شمالی علاقوں کے عسکری دورے اور ایک اسکول کی تزئین و آرائش کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
تاحال ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ ابھی ملک کے نئے آرمی چیف کا اعلان نہیں کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 287 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3678 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C