گزشتہ برس ایران نے 582 افراد کو پھانسیاں دیں
👁️ 43 بار دیکھا گیا
گزشتہ برس ایران نے 582 افراد کو پھانسیاں دیں
تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) نسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایران میں سن 2022 میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد 2021 کے مقابلے میں 75 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ برس ہی ملک میں مہسا امینی کی موت کے بعد ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔
انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایران کے حکام نے گزشتہ برس 582 افراد کو پھانسی دی اور اس تعداد کی مناسبت سے 2021 کے مقابلے میں سن 2022 میں ایران میں موت کی سزاؤں میں 75 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس (آئی ایچ آر) اور موت کے سزاؤں کے خلاف کام کرنے والے پیرس میں قائم ادارے ‘ٹوگیدر اگینسٹ دی ڈیتھ پینلٹی’ (ای سی پی ایم) نے 13 اپریل جمعرات کے روز جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ برس کے اواخر میں بھڑکنے والے مظاہروں میں حصہ لینے کی وجہ سے بھی چار افراد کو پھانسی دی گئی۔
ایران میں ستمبر 2022 میں بڑے پیمانے پر مظاہرے دیکھنے کو ملے، جو 22 سالہ کرد خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ نوجوان خاتون کی پولیس کی حراست کے دوران موت ہو گئی تھی۔
انسانی حقوق کے ان دونوں گروپوں نے ایران کی جانب سے اتنی زیادہ پھانسی دیے جانے کے عمل کی مذمت کی، جسے انہوں نے ”پھانسی کی مشین” کے طور پر بیان کیا ہے۔
سن 2021 میں ایران نے 333 افراد کو پھانسی دی تھی اور حقوق انسانی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ رواں برس اب تک انہوں نے 151 مزید پھانسیوں کا شمار بھی کیا ہے۔
احتجاج نہ کرنے والے بھی ہدف بنے
‘ایران ہیومن رائٹس’ کے ڈائریکٹر محمود امیری مقدام کا کہنا ہے کہ ایران نے چار مظاہرین کو پھانسی دی جس پر بین الاقوامی برادری کا رد عمل بہت شدید رہا، اس کی وجہ سے ”اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے ایسے افراد کو پھانسی دینے کا سلسلہ جاری رکھنا کافی مشکل ہو گیا۔”
مقدام نے کہا، ” لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے، حکام نے غیر سیاسی الزامات کے لیے بھی پھانسی کی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا: ”ایران میں ہر پھانسی سیاسی ہے، چاہے الزامات کسی بھی نوعیت کے ہوں۔”
انہوں نے کہا کہ ایران میں منشیات یا مجرمانہ الزامات کے تحت سزائے موت پانے والے تہران کی حکومت کے لیے ”کم اہمیت کے حامل متاثرین ہیں ” کیونکہ ان کی پھانسیوں پر وسیع تر مذمت نہیں کی جاتی ہے۔
انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق مظاہروں کے آغاز سے لے کر اب تک پھانسی پانے والوں میں سے نصف کو منشیات سے متعلق الزامات میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ گزشتہ برس 49 فیصد پھانسیاں ایسے افراد کو بھی دی گئی، جو قتل کے مجرم تھے۔
انسانی حقوق کے گروپوں نے پھانسیوں کے اعداد و شمار کے اعلان کے ساتھ ہی نظام میں شفافیت کی کمی کو بھی اجاگر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام پھانسیوں میں سے تقریبا 88 فیصد اور منشیات کے جرم میں پھانسی سے متعلق 99 فیصد سزاؤں کو سرکاری سطح پر اعلان تک نہیں کیا گیا۔
ایران نے ستمبر 2022 کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں پر قابو پانے کے لیے طاقت کا بھر پور استعمال کیا جس کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی اور مغربی ممالک نے کئی پابندیاں بھی عائد کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C