ہم آئندہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: وزیراعظم عمران خان
👁️ 85 بار دیکھا گیا
ہم آئندہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی۔ ہم نے سبق سیکھا ہے کہ کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی مارگلہ ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا۔ ہم کبھی بھی کسی تنازعے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ مختلف ممالک کے درمیان جاری تنازعوں کو حل کرائیں گے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں۔ جنگ میں پاکستان کو بہت نقصان بھی ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ امریکا نے جنگ پر کھربوں روپے جھونک دیئے جبکہ چین نے اپنی خارجہ پالیسی تجارت پر مرکوز رکھی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کی مدد کیلئے پہنچا ہے۔ ایران ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔ کبھی نہیں چاہیں گے سعودی عرب اور ایران تنازع ہو۔ امریکی صدر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کا کہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کئی بار مسائل حل کرنے کی بھی کوشش کی ہے تاہم آج بھارت پر نفرت کا پرچار کرنے والوں کی حکمرانی ہے۔ نسل پرست اور نفرت کی سیاست ہو تو اس کا نتیجہ خونریزی ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نسل پرست، بنیاد پرست سیاست کا سب سے بڑا نقصان بھارت کو ہوگا۔ مودی نے کشمیریوں کو دیوار سے لگادیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 100 دن سے زائد گزر گئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں 8 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ مقبوضہ وادی میں فوج دہشت کے طور پر رکھی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اب بہت مشکل ہوگیا ہے کہ بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں۔ خطے میں امن و استحکام ناگزیر ہے۔ دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ مسئلہ کشمیر کے باعث خطے میں انتہائی کشیدگی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7390 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5080 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C