ہنگو میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، چار زخمی
👁️ 302 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، چار زخمی
ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کیا ہے جس میں ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جس میں دو حملہ آوروں کی ہلاکت کی اطلاع ہے لیکن ان کی لاشیں حملہ آور ساتھ لے گئے ہیں۔
ہنگو پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ حملہ ہنگو کے علاقے چھپری وزیران میں پیش آیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کی ہے جس میں پانچ پولیس اہلکاروں کو زخم آئے ہیں ان میں ایک اہلکار کی جان چلی گئی ہے۔
ڈی آئی جی کوہاٹ عرفان طارق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کا بھرپور مقابلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو شدت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
ایسی اطلاع ہے کہ اس علاقے میں انسداد پولیو مہم جاری تھی جس کے لیے پولیس بھی تعینات کی گئی تھی۔
پولیس ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز مزید سدت پسندوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ ہنگو میں جاری پولیو مہم معمول کے مطابق جاری رہے گی اور شدت پسند قوم کے حوصلے ہرگز پست نہیں کر سکتے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع ہنگو میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا نوٹس لیا ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس سے اس بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر اعلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی فریضے پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔
وزیر اعلیٰ کی زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26272 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15520 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11801 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7386 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C