ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، ایف سی افسر بھی ہلاک
👁️ 281 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، ایف سی افسر بھی ہلاک
ہنگو (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ کارروائی کے دوران فرنٹیئر کور (ایف سی) ٹل اسکاؤٹس کے لائٹ کمانڈو کیپٹن حمزہ بھی ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جھڑپ ٹل-گرگری روڈ کے قریب شینکئی بانڈہ دلن کے علاقے میں اس وقت ہوئی جب سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے سامنا ہوا۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں، جبکہ زخمی دہشت گردوں کو ان کے ساتھی اپنے ہمراہ لے کر فرار ہوگئے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایف سی ٹل اسکاؤٹس کے لائٹ کمانڈو کیپٹن حمزہ بھی ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) ٹل منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ٹل-گرگری روڈ اور ملحقہ علاقوں کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فرار ہونے والے زخمی دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور مشتبہ مقامات کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
ہلاک اور زخمی دہشت گردوں کی شناخت اور کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
برطانیہ میں ایران کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں 2 افراد پر فردِ جرم عائد
27/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر بم حملہ، بیٹا ہلاک، 3 افراد زخمی
27/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کے مشرق میں تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ایرانی بحریہ کا دعویٰ
27/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب کی راس تنورہ آئل ریفائنری پر میزائل حملے کا دعویٰ، تنصیب کے قریب آگ لگنے کی اطلاع
27/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا جنگ اور امن کے درمیان غیر یقینی صورت حال ختم کرنے پر زور
27/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: مسجد میں نماز کے دوران ڈرون حملہ، 4 افراد زخمی، شدید فائرنگ اور گولہ باری سے شہری محصور
27/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26407 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15645 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11942 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9303 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7558 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5527 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C