یاسر عرفات کو 1982 میں قتل کرنے کی اسرائیلی سازش کا انکشاف
👁️ 52 بار دیکھا گیا
یاسر عرفات کو 1982 میں قتل کرنے کی اسرائیلی سازش کا انکشاف
مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے 1982 بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں بم حملے میں یاسرعرفات کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم بعد میں اس منصوبے کو ملتوی کر دیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یاسر عرفات کی 16 ویں برسی کے موقعے پر جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کو جان سے مارنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ یاسر عرفات 11 نومبر 2004 کو فرانس کے ایک ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔ ان کی موت پراسرار انداز میں ہوئی اور کہا جاتا ہے کہ انہیں اسرائیلی ریاست کی طرف سے زہر دیا گیا تھا۔
عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے سنہ 1982 میں بیروت میں ایک اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں بم دھماکہ کرنے کا منصوبہ بنایا تاہم بعد ازاں اس منصوبے پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔اس سازش میں یاسرعرفات کے ساتھ ساتھ تنظیم آزادی فلسطین کے رہ نما ابو جہاد کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی طرف سے اس منصوبے کو اولمپک کا نام دیا گیا تاہم اس پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی ایجنٹوں اور منصوبہ سازوں نے اسٹیڈیم کی سیٹوں میں بارود نصب کیا تھا۔ اس کے علاوہ تین بمبار کاریں بھی تیار کی گئی تھیں۔ تاہم اس منصوبے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
اخباری رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت پہلے اسٹیڈیم کے اندر دھماکہ کرنا تھا۔ بعد ازاں بھگدڑ مچنے کے ساتھ ہی بمبار گاڑیوں کے ذریعے دھماکے کرنے کی اسکیم تیار کی گئی تھی۔
عبرانی اخبار کے مطابق شمالی علاقوں کے کمانڈر جنرل ایل یانوش بن گال نے ایجنٹوں کو ہدایت کی دی کہ سب کو قتل کر دیں۔ یہ ایک واضح پیغام تھا کہ اسرائیل تحریک فتح کی قیادت کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5103 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C