یمن میں جنگی جرائم: جرمنی کی سعودیہ کو اسلحہ کی برآمد پر پابندی میں توسیع
👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن میں جنگی جرائم: جرمنی کی سعودیہ کو اسلحہ کی برآمد پر پابندی میں توسیع
برلن (ڈیلی اردو) جرمنی کی حکومت نے یمن میں مبینہ جنگی جرائم کے واقعات اور یمن کی جنگ میں طاقت کے وحشیانہ استعمال پر سعودی عرب کو اسلحہ کی سپلائی پرعاید کردہ پابندی میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔
جمعرات کو جرمنی کی حکومت نے سعودی عرب کو اسلحے کی برآمد پر پابندی میں 2021 کے آخر تک توسیع کی منظوری دی۔
برلن حکومت کے ایک سرکاری ترجمان نے کہا ہے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کے لیے منظور کردہ پرمٹ بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ سال اسلحے کی برآمد کے لیے اجازت نامے جاری کرنا بند رکھے گی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ پابندی میں یورپی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ پیداوار شامل نہیں ہے لیکن ایسے منصوبوں میں جرمن کمپنیوں کو اصرار کرنا ہوگا کہ حتمی جمع شدہ سامان ابتدائی طور پر سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات کو نہیں پہنچایا جائے گا۔
سعودی عرب پر اسلحے کی پابندی 2018 میں عمل میں آئی تھی جس میں کئی بار توسیع کی گئی ہے۔ رواں سال مارچ میں اس پابندی میں توسیع کی گئی تھی۔
یہ اقدام جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور جونیئر پارٹنر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی زیرقیادت قدامت پسند بلاک کے مابین اتحادی معاہدے کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔
جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ اسے خدشہ ہے کہ سعودی عرب کو فروخت کیے گئے ہتھیار یمن کی جنگ میں استعمال ہوسکتے ہیں۔ جرمنی اس جنگ کو بے معنی قرار دیتے ہوئے سعودی عرب سے یمنی باغیوں کےساتھ بات چیت کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
جرمنی نے سعودی سیکیورٹی ٹیم کے ذریعہ استنبول میں سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد اکتوبر 2018 سعودی عرب کو اسلحہ کی سپلائی بند کردی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C