یورپ میں پناہ گزینوں کو حیوانوں سے بھی بدتر سلوک کا سامنا
👁️ 34 بار دیکھا گیا
یورپ میں پناہ گزینوں کو حیوانوں سے بھی بدتر سلوک کا سامنا
قبرص (ڈیلی اردو) یورپی ملکوں میں پناہ لینے والے عرب ملکوں سے آئے ہزاروں پناہ گزینوں نے اپنے ساتھ برتے جانے والے سلوک پر سخت احتجاج کیا ہے۔ ایک کھلے خط میں پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ انہیں یورپ میں انسان تو کیا حیوانوں کے برابر بھی نہیں سمجھا جاتا ہے۔ ان کے ساتھ حیواںوں سے بدتر سلوک کیا جاتا ہے۔
یہ مکتوب فرانس کی نیوز ویب سائٹ ‘میڈایا پارٹ’ پر شائع کیا گیا ہے۔
یونان کے جزیرہ لیسبوس میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ کے مکینوں کی طرف سے یورپی یونین کی ہائی کمشنر اور سولافون ڈیرلائن کو لکھا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ پرانے موریا کیمپ میں رہنے والے پناہ گزینوں کو بدترین حالات کا سامنا ہے۔
مکتوب میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ گذشتہ ستمبر میں یورپی ممالک کی طرف سے کیمپ میںحالات بہتر بنانے کا وعدہ کیا تھا اور پناہ گزینوں کی امداد کی تسلی دی گئی تھی مگر ان وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ وہ آج تک وعدہ ایفا کرنے کے منتظر ہیں۔
پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ انہیں تنہا اور تاریکی میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ ان کے حالات ماضی کے حالات سے بہت برے ہیں۔
مکتوب میں جرمن وزیر مولر وگو کے اس بیان کی تائید کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یونان میں موجود پناہ گزینوں کو دنیا کے دوسرے علاقوں میں موجودہ پناہ گزینوں کی نسب زیادہ ابتر حالات کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موریا کیمپ کے پناہ گزین حیوانوں جیسی زندگی گذر رہے ہیں۔ انہیں نہ تو صاف پانی میسر ہے اور نہ ہی خوراک اور نہ کیمپ میں سوریج کا کوئی معقول انتظام ہے۔ یورپی حکومتوں کی طرف سے کیمپ میں حالات بہتر بنانے اور پناہ گزینوں کو سہولیات دینے کے لیے فنڈز بھی جمع کیا گیا مگراس فنڈ کو استعمال نہیں کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C