یورپ میں پناہ گزینوں کیلئے نئے سخت قوانین نافذ
👁️ 175 بار دیکھا گیا
یورپ میں پناہ گزینوں کیلئے نئے سخت قوانین نافذ
برسلز (ڈیلی اردو) یورپی یونین میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن سے متعلق اصلاحات کا نیا نظام آج بارہ جون بروز جمعہ سے نافذ ہو گیا، جس کا مقصد بیرونی سرحدوں پر نگرانی سخت کرنا، پناہ کی درخواستوں پر تیز رفتار فیصلے کرنا اور غیر قانونی نقل مکانی روکنا ہے۔
’’مشترکہ یورپی پناہ گزین نظام‘‘ (سی ای اے ایس) کے نام سے معروف یہ اصلاحات کئی برسوں کے مذاکرات کے بعد منظور کی گئی تھیں۔
نئے قواعد کے تحت ایسے افراد جن کی پناہ کی درخواست منظور ہونے کے امکانات کم ہوں گے، انہیں تیز رفتار طریقہ کار سے گزارا جائے گا، جس کی مدت زیادہ سے زیادہ 12 ہفتے ہوگی۔
اس دوران درخواست گزاروں کو یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں پر قائم خصوصی مراکز میں رکھا جا سکتا ہے، جن کا مقصد درخواستوں کی جانچ اور ممکنہ ملک بدری کے عمل کو تیز بنانا ہے۔
نئے نظام کا ایک اہم ہدف ’’ثانوی نقل مکانی‘‘ کو روکنا ہے، یعنی ایسے پناہ گزین جو کسی ایک یورپی ملک میں رجسٹریشن کے بعد اپنی مرضی سے دوسرے رکن ملک منتقل ہو جاتے ہیں۔
اصلاحات کے تحت یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں پر واقع ممالک، جیسے یونان اور اٹلی، کو مہاجرین کے بوجھ سے تنہا نہیں نمٹنا پڑے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک ’’یکجہتی نظام‘‘ متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت دیگر رکن ممالک مالی امداد، عملی تعاون یا پناہ گزینوں کی منتقلی کے ذریعے بوجھ بانٹ سکیں گے۔
جرمنی کو رواں سال اس مقصد کے لیے قائم مشترکہ فنڈ میں اضافی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی، کیونکہ دیگر ممالک کے حصے کے متعدد پناہ گزین پہلے ہی جرمنی میں پناہ حاصل کر چکے ہیں، جسے اس کی ذمہ داریوں میں شمار کیا گیا ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 284 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8956 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4796 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3566 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2925 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2560 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C