یورپی یونین میں سیاسی پناہ کیلئے ریکارڈ 10 لاکھ درخواستیں
👁️ 159 بار دیکھا گیا
یورپی یونین میں سیاسی پناہ کیلئے ریکارڈ 10 لاکھ درخواستیں
برسلز (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی) گزشتہ برس یورپی یونین میں سیاسی پناہ کے لیے ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے درخواستیں دیں، ان میں سب سے زیادہ درخواستیں شام،افغانستان، ترکی،وینزویلا اور کولمبیا سے تھیں۔ یورپی یونین میں مہاجرت کے ایک نئے منصوبے پر بحث جاری ہے۔
یورپی یونین کی ایجنسی برائے سیاسی پناہ (ای یو اے اے) نے منگل کے روز ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سال 2022 میں یورپی یونین میں سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں ایک نئے ریکارڈ سطح یعنی تقریباً دس لاکھ تک پہنچ گئیں۔
ایجنسی نے کہا کہ گزشتہ سال 996000 درخواستیں موصول ہوئیں جو کہ سال 2021 کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ تھیں۔
شام، افغانستان، ترکی، وینزویلا اور کولمبیا کے لوگ سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے والے سب سے بڑے گروہوں میں شامل تھے۔
سیاسی پناہ کے لیے سب سے زیادہ 244000 درخواستیں جرمنی کو موصول ہوئیں۔ اس کے بعد فرانس، اسپین، آسٹریا اور اٹلی ہیں۔
یورپی یونین’شدید دباو’ میں
یوکرین میں جنگ کی وجہ سے جو لوگ فرار ہو کر آئے ہیں انہیں خصوصی عارضی تحفظ کا درجہ دیا گیا ہے۔
یوکرین سے آکر یورپی یونین میں رہنے والے افراد کی تعداد تقریباً چالیس لاکھ ہے لیکن یہ گزشتہ برس سیاسی پناہ کے خواہش مند تقریباً دس لاکھ درخواست دہندگان میں شامل نہیں ہیں۔
ایجنسی نے کہا کہ پناہ کے متلاشیوں کی تعداد کی وجہ سے کئی ممالک شدید دباو میں ہیں۔ کیونکہ وہاں پناہ گزینوں کے حوالے سے مقامی باشندوں میں پہلے سے زیادہ تحفظات پائے جاتے ہیں اور وہ پناہ گزینوں کے استقبال میں پریشانی محسوس کر رہے ہیں۔
یورپی یونین کا نیا مہاجرت منصوبہ
یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب یورپی یونین کے رہنما ہجرت، بالخصوص کوئی قانونی طریقہ کار اختیار کیے بغیر یورپی ساحلوں پر پہنچنے والوں کے متعلق، ایک نئے منصوبے پر بحث و مباحثہ کر رہے ہیں۔
یورپی یونین نے حال ہی میں ایک ایسے منصوبے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت ملکوں کو یا تو ایک مخصوص تعداد میں تارکین وطن کو قبول کرنا ہو گا یا انکار کرنے کی صورت میں ہر ایک شخص کے بدلے میں 21000 ڈالر ادا کرنا ہو گا۔
لیکن ہنگری اور پولینڈ نے اس منصوبے پر اعتراض کیا ہے۔ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے سرکاری ٹیلی ویژن کو گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ وہ اس منصوبے پر عمل درآمد نہیں کریں گے۔
جرمن چانسلر اولاف شولس نے اس منصوبے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ملکوں کو کئی متبادل فراہم کرتا ہے۔
مہاجرت کا نیا منصوبہ بالخصوص تارکین وطن کی ایک کشتی حادثے کے بعد توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس حادثے کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے یہ حالیہ دنوں میں بحیرہ روم میں پیش آنے والے سب سے زیاد ہ المناک سانحات میں سے ایک تھا۔ اس واقعے نے مہاجرین کے بحران کی طرف دنیا کی توجہ ایک بار پھر مبذول کرائی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 361 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 708 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 619 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 231 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C