یوکرین طیارہ حادثہ: ایران نے 10 فوجی عہدیداران پر فرد جرم عائد کردی
👁️ 127 بار دیکھا گیا
یوکرین طیارہ حادثہ: ایران نے 10 فوجی عہدیداران پر فرد جرم عائد کردی
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے یوکرین طیارہ حادثے کے کیس میں 10 فوجی عہدیداران پر فرد جرم عائد کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے 2020 میں امریکا ایران کشیدگی کے دوران مبینہ طور پر غلطی سے نشانہ بنائے جانے والے یوکرین کے مسافر طیارے کے کیس میں 10 عہدیداران پر فرد جرم عائد کی ہے۔
یوکرین کے مسافر طیارے میں سوار 100 سے زائد افراد کا تعلق کینیڈا سے تھا جن میں 55 کینیڈین شہری بھی تھے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایران نے طیارہ حادثے کے کیس میں فرد جرم ایسے وقت میں عائد کی ہے جب اسے اس معاملے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ پر عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے، رپورٹ میں ایران نے اس واقعے کو ایک انسانی غلطی قرار دیا ہے لیکن کسی بھی ایک شخص کو واقعے کا ذمہ دار قرار نہیں دیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ملٹری پراسیکیوٹر نے فرد جرم عائد کیے جانے کا اعلان کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کا نام لینے سے گریز کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملٹری پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یوکرین طیارہ حادثے کے کیس میں فرد جرم جاری کردی گئی ہے جب کہ اس سلسلے میں سنجیدہ اور درست تحقیقات کے بعد غفلت برتنے والے 10 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے تاہم ملٹری پراسیکیوٹر نے فرد جرم کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دیں۔
گزشتہ ماہ یوکرین کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا تھا کہ ایرانی حکام یہ شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوئے ہیں کہ یوکرین کی پرواز 752 کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہےکہ 2020 میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوئی تھی، اس دوران ایرانی فورسز نے یوکرین کے مسافر طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم ایران نے پہلے اسے تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا لیکن بعد ازاں ایرانی صدر نے اسے ایران کی غلطی قرار دیتے ہوئے اس پر معذرت بھی کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C