31/May/2026

یوکرین میں زیرِ قبضہ جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا، آئی اے ای اے

👁️ 261 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یوکرین میں زیرِ قبضہ جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا، آئی اے ای اے

یوکرین میں زیرِ قبضہ جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا، آئی اے ای اے

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ روس کے زیر قبضہ جنوبی یوکرین میں ایک ڈرون سے ژاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ 

 

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ روس کے قبضے میں موجود اس پلانٹ کے آپریٹر نے مطلع کیا کہ ہفتے کے روز ایک ڈرون ٹربائن کی عمارت سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں ’’اطلاعات کے مطابق اس کی دیوار میں سوراخ ہو گیا ہے۔‘‘

 

روسی میڈیا نے سرکاری نیوکلیئر پاور فرم  روزاٹوم کی طرف سے ایک بیان جاری کیا جس میں یوکرین پر دانستہ حملے کا الزام لگایا گیا۔ اس الزام کی تاہم کییف نے  سختی سے تردید کی۔ 

 

جنوبی یوکرین میں فرنٹ لائن کے قریب ژاپوریژیا،  یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر ہے۔ 

 

2022 میں اس پر  روس  کی افواج کے قبضے کے بعد سے ماسکو اور کییف نے بار بار ایک دوسرے پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس پلانٹ پر حملوں سے ایٹمی تباہی کا خطرہ مول لے رہے ہیں۔

 

آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے ہفتہ کو دیر گئے ایکس پر ایک پوسٹ میں تحریر کیا: ’’پلانٹ کی طرف یا اس کے خلاف کسی قسم کا حملہ نہیں ہونا چاہیے۔جوہری مقامات پر حملہ کرنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔‘‘

 

روزاٹوم نے الزام لگایا کہ ڈرون کو فائبر آپٹک کیبل کے ذریعے کنٹرول کیا گیا، جس کے سبب ’’کسی حادثاتی حملے کا امکان‘‘ نہیں رہا تھا۔ 

 

یوکرین کی وزارت خارجہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے  ایک بیان میں کہا کہ یہ ’’غیر منطقی‘‘ ہیں۔ 

 

یوکرینی وزارت کے بیان میں کہا گیا: ’’یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ  یوکرین اپنی ہی سرزمین پر واقع اس جوہری پاور پلانٹ پر حملہ کیوں کرے گا، جبکہ وہ خود ہی اسے دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینا چاہتا ہے۔‘‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C