یوکرین کا روسی فوجی اڈوں پر ڈرونز، کروز اور بیلسٹک میزائل حملے، 40 طیارے تباہ
👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روسی فوجی اڈوں پر ڈرونز، کروز اور بیلسٹک میزائل حملے، 40 طیارے تباہ
کییف (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس نے روس پر ایک بڑا ڈرون حملہ کیا ہے جس میں اس کے فوجی اڈوں پر 40 جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں۔ اس حملے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون حملوں کے بعد آگ کے شعلوں نے جہازوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روس کے خلاف حملے میں 472 ڈرونز، 7 بیلسٹک اور کروز میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔ اس حملے کو روس کے خلاف یوکرین کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری تھیں اور دونوں ممالک ایک بار پھر ترکی کے شہر استنبول میں ملنے جا رہے ہیں۔
امریکہ کے صدر ٹرمپ اس سے قبل روس کی طرف سے یوکرین پر بھی کیے جانے والے حملوں پر اپنا سخت ردعمل دے چکے ہیں۔ انھوں نے چند روز قبل روسی صدر سے فون پر تفصیلی گفتگو بھی کی تھی جس کے بعد انھوں نے جنگ بندی سے متعلق پیشرفت کا دعوی کیا تھا۔
روس کی ایئرفیلڈز پر یوکرینی حملوں کی تصدیق
روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آج صبح یوکرین نے اس کے پانچ مختلف ریجنز میں ایئرفیلڈ پر حملے کیے ہیں۔
ٹیلیگرام پر روس کی وزارت دفاع نے اسے یوکرین کا مرمنسک، ارکوتسک، ایوانو، ریازن اور امور پر دہشتگردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق ان تمام حملوں کو پسپا کر دیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق ایئرفیلڈز کے قریبی علاقوں سے ایف پی وی ڈرونز کے حملوں کی وجہ سے ایوی ایشن کے متعدد آلات کو آگ لگی ہے جسے اب بجھا دیا گیا ہے۔
ارکوتسک کے گورنر کا کہنا ہے کہ ٹرکوں سے سریدنی اور سائبریا کے فوجی اڈوں پر حملہ کیا گیا ہے۔
یوکرین کی سکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ آپریشن سپائیڈرز ویب کی ڈیڑھ برس سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی اور صدر زیلنسکی اس کو خود مانیٹر کر رہے تھے۔
روسی میڈیا کے مطابق مرمنسک اور ارکوتسک کے فوجی اڈے فعال ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 255 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3696 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C